جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

عائشہ خان کی بیٹی کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی ماہ نور کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں صاحبزادی ماہ نور کے ساتھ اپنی 42ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ خان نے اس موقع پر سیاہ لباس کا انتخاب کیا جبکہ بیٹی بھی اسی رنگ لباس میں ملبوس ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’حسین جوڑے کے ساتھ سالگرہ کا جشن منارہی ہیں۔‘

عائشہ خان نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ اکثر بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھی جنہیں صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

عائشہ خان نے 2003 میں ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

جوڑے کے یہاں 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماہ نور رکھا اور مئی 2022 میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں