تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہارس ریسنگ ٹریک پر اچانک مگرمچھ آگیا، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست لوزیانا میں ہارس ریسنگ ٹریک پر مگرچھ اچانک نمودار ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عام طور پر آپ گھوڑوں کی دوڑ کے ٹریک پر گھوڑوں کی توقع کریں گے مچھلیوں کی نہیں اور ریس کی تیاری کرنے والا گھوڑا اس وقت خوف زدہ رہ گیا جب رینگنے والا جانور اچانک سے باہر نکل آیا۔

امریکی ریاست لوزیانا میں ریسنگ ٹریک پر ایک بہت بڑا مگرمچھ اچانک نمودار ہوا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ڈیلٹا ڈاؤنز ریس ٹریک پر فلمائی گئی ویڈیو میں ایک مگرمچھ کو آہستہ آہستہ ٹریک عبور کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں ایک شخص اپنے گھوڑے کے ساتھ کھڑا ہے جیسے ہی گھوڑا مگرمچھ کو اپنے قریب دیکھتا ہے وہ ڈر جاتا ہے اور بھاگنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس وہ شخص اسے پکڑے بیٹھا رہتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں گھوڑا دائرے میں دوڑنا شروع کر دیتا ہے اور اس کا مالک اسے پرسکون کرنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ مگرمچھ اپنے راستے پر جا رہا ہوتا ہے۔

ریسنگ کے اسسٹنٹ ٹرینر جوایلن نے لکھا کہ ٹھیک ہے وہ چیز نہیں ہے جو آپ اکثر ٹریک پر دیکھتے ہیں۔

وائرل کلپ کو 36 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -