منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

رکشہ ڈرائیور کی نشست کے پیچھے چسپاں پوسٹر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رکشہ ڈرائیور کا اسٹارپ اپ کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کا انوکھا طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشہ ڈرائیور سیمویل کرستھی آٹو ڈرائیور ہونے کے ساتھ ساتھ گریجویٹ بھی ہے جس نے اپنی نشست کے پیچھے ایک پوسٹر چسپاں کیا ہوا ہے جس میں مسافروں کو کاروباری خیالات پر بات کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

رکشہ ڈرئیور نے پوسٹر میں لکھا ہے کہ ’مسافروں! میرا نام سیمویل کرستھی ہے، میں گریجویٹ ہوں اور اپنے اسٹارٹ اپ بزنس کے لیے فنڈز اپنے اسٹارٹ اپ بزنس کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

رکشہ ڈرائیور وائرل پوسٹ

مذکورہ پوسٹ ریڈٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بنگلورو کا ایک اور لمحہ جو اس کے کاروباری جذبے کی تعریف کرتا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی رکشہ ڈرائیور کے انوکھے طریقے کی تعریف کی جارہی ہے۔

صارفین کی جانب سے سیمویل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ میرے خیال میں یہ بہتترین کوشش ہے، امید ہے کہ وہ کچھ اچھا کررہا ہے تو کامیاب بھی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں