ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

عائزہ خان کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بچوں کے ساتھ گھر کے لان میں کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’موسم گرما میں اپنے چھوٹے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

گزشتہ روز عائزہ خان نے بیٹی حورین سے میک اپ کروانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی ان کے دو بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہیں۔

عائزہ خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں حمزہ علی عباسی شامل تھے۔

دانش تیمور بھی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں