جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

عائزہ خان کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کھڑکی سے باہر کے خوبصورت مناظر دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے لوکیشن میں بتایا کہ وہ استنبول موجود ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس دلکش منظرنامے کی خوبصورتی میں کھو گئی۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ازیکا ڈینئل، اعجاز اسلم، آغا مصطفیٰ، سبین سید، نمیر خان، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل ہیں۔

عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں