تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

طیارے کے ’پَر‘ کے اوپر چلتے شخص کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

انڈونیشیا میں طیارے کے پر کے اوپر چلتے شخص کی ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

انڈونیشیا کا جزیرہ بالی سرسبز پہاڑیوں والے خوبصورت مناظر کے لیے مشہور ہے اور یہ ایک بہت مشہور سیاحتی مقام بھی ہے جو بہت سے مسافروں اور یہاں تک کہ غوطہ خوروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انسٹاگرام پر ’ارتھ پکس‘ کے نام سے پیج نے بالی کے ایک فوٹوگرافر کی دلکش ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں اس فوٹوگرافر کو ایک پہاڑی کی چوٹی پر کھڑے ہوائی جہاز کے معلق پَر کے اوپر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر کچھ انٹرنیٹ صارفین کی سانسیں رُک گئیں اور کچھ کے دل دہل گئے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر میں وہاں ہوتا تو اپنے قدموں پر قابو نہ رکھتے ہوئے گر پڑتا۔‘

پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کو پہاڑی کی چوٹی پر زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

Comments