منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

طالبات کی سڑک پر لڑنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں طالبات سڑک پر لڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کا یہ گروپ بھارتی شہر بنگلور کے مقامی اسکول سے تعلق رکھتا ہے جو سڑک پر بری طرح ایک دوسرے سے لڑرہی ہیں۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ طالبات کی لڑائی بنگلور میں کس جگہ اور کیوں ہوئی ہے۔

تاہم وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات ایک دوسرے کی پٹائی کے دوران بری طرح سے ایک دوسرے کی چوٹیاں بھی کھینچ رہی ہیں جب کہ اس دوران ڈنڈے کا بھی استعمال کیا گیا۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کوئی بتائے گا یہاں کیا ہوا ہے اور یہ طالبات کیوں لڑ رہی ہیں، ایک دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ چاکلیٹ پر لڑ رہی ہیں۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اسکول انتظامیہ کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں