تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

دلہن شادی کے دن اسٹیج پر آنجہانی باپ کو دیکھ کر جذباتی ہوگئی

بھارت میں دلہن شادی کے دن اسٹیج پر آنجہانی باپ کو دیکھ کر زار و قطار رو دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں بھائی نے بہن کی شادی کے موقع پر ایک سال قبل انتقال کرجانے والے والد کا مومی مجسمہ اسٹیج پر لاکر بیٹھا دیا جسے دیکھ کر وہ پہلے تو حیران رہ گئیں پھر زار و قطار رو دیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دلہن سائی ویشنوی اور ان کی والدہ نے شادی میں مومی مجسمہ دیکھا تو وہ دونوں پہلے تو حیران ہوگئے پھر رو دیے۔

دلہن اپنے والد کے مجسمے کو گلے لگاتی اور چومتی رہی جبکہ دیگر رشتہ دار بھی اسے گلے لگا کر دلاسہ دینے لگے، مجسمہ شادی میں توجہ کا مرکز بن گیا اور پورے خاندان نے اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

بھائی نے بتایا کہ مجسمہ کرناٹک میں بنایا گیا تھا اور اسے مکمل ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد اور والدہ دونوں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے اور 2020 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

دلہن کے بھائی نے بتایا کہ ان کے والد سبرامنیم گزشتہ سال کورونا وائرس کے چل بسے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’میں والد کے مسکرانے کا انتظار کررہا تھا جب ان کی بیٹی سے انہیں پیار کیا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔‘

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں