مغربی آسٹریلیا میں فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چمکدار سبز روشنی نے آسمان کو روشن کیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
پرتھ سے گولڈ فیلڈز تک عینی شاہدین نے اتوار کی صبح 6 بجے کے قریب آسمان پر چمکتی ہوئی روشنی کو دیکھا اور کچھ لوگوں نے اس کو کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
آگ کا گولہ کرکٹ کی گیند سے لے کر باسکٹ بال تک بڑا تھا۔
میتھیو ووٹس نے کہا کہ یہ بہت اچھا تھا، مدرز ڈے کے لیے ایک چھوٹا سا سرپرائز تھا۔
ان کے مطابق ممکنہ طور پر یہ لوہے سے بنا تھا جس نے فضا میں داخل ہوتے وقت آگ پکڑ لی تھی۔
انہوں نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ اور یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ کو وہ خوبصورت سبز، نارنجی چمک نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین فی الحال اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس کی کوئی باقیات باہر سے زمین پر آئی ہے یا نہیں۔