جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارت میں سیلابی صورتحال، میاں بیوی گڑھے میں جاگرے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے ایسے میں موٹر سائیکل پر سڑک سے گزرنے والے میاں اور بیوی گڑھے میں جاگرے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علی گڑھ ضلع میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی گزر رہے کہ اچانک ہی وہ گڑھے میں گر جاتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ایک جوڑے کو ایک موٹر سائیکل پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے جو سیلاب زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اچانک ہی دونوں ایک گڑھے میں گر جاتے ہیں جس کے بعد راہگیر جوڑے کی مدد کے لیے پہنچے اور انہیں گڑھے سے باہر نکالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موٹرسائیکل پر اترپردیش کے ایک پولیس افسر اور ان کی اہلیہ سوار تھیں اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’متعلقہ میونسپل کارپوریشنز کو ان سڑکوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ خوش قسمتی سے دونوں کی جان بچ گئی، انتظامیہ کو سڑکوں کی بروقت مرمت کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں