پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ویڈیو: دہلی میٹرو میں عجیب منظر، جس نے بھی دیکھا حیران رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی میٹرو بس میں گزشتہ دنوں ایسا عجیب منظر دیکھنے میں آیا کہ جس نے بھی دیکھا حیران رہ گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دہلی میٹرو جس کے بارے میں آئے دن نت نئی خبریں آ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چہ مہ گوئیاں بڑھتی جا رہی ہیں حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے اور اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

انسٹا گرام صارف سمیر خان کی جانب سے دہلی میٹرو کا ایک کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں سمیر خان اور اس کے دوست بھاویہ کمار کو خواتین کے لباس میں دہلی میٹرو بس میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

دونوں نوجوان ٹی شرٹس، اسکرٹس، جوتے، سن گلاسز پہنے اور ہینڈ بیگ لیے میٹرو بس میں داخل ہوتے ہیں جس کے بعد کوچ اور اسٹیشن کے اندر موجود لوگ حیرانی سے انہیں گھورتے نظر آتے ہیں۔

سمیر خان اور اس کے دوست بھاویہ کمار کا کہنا تھا کہ یہ لباس پہننے کا مقصد خواتین کے ملبوسات کے حوالے سے تفریق کو ختم کرنا اور ان کی معاشرے کا حصہ بنانے کے حوالے سے دقیانوسی خیالات کو ختم کرنا تھا۔

 

اس عجیب اور دلچسپ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں