اشتہار

کتے نے مالک کو دیکھ کر ایکسرسائز شروع کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر مداح بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو پالتو کتے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کا مالک جم میں ایکسرسائز کرنے میں مصروف ہیں جبکہ کتا تھوڑی دیر تک خاموشی سے سارا منظر دیکھتا رہا۔

- Advertisement -

جب کتے نے مالک کو بار بار یہی ایکسرسائز کرتے دیکھا تو وہ بھی سیکھ گیا کہ اس طرح ورزش کرنی ہے۔

کتے نے مال کو دیکھ کر ویٹ لفٹنگ شروع کردی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا مالک کے انداز میں ہی ایکسرسائز کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

کتے کی دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’کتے بھی جانتے ہیں کہ ورزش کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘

ایک صارف مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کتے کو بھی جم لے جاسکتا ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں