اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈکیتوں نے جوڑے کو 100 روپے دے دیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ڈکیتوں نے غریب جوڑے کو 100 روپے دے دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ طور پر نشے میں دھت دو افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک جوڑے کو لوٹنے کی کوشش کی لیکن غریب جوڑے پر پاس محض 20 روپے نکلنے پر انہوں نے جوڑے کو 100 روپے دے دیے۔

مذکورہ واقعہ علاقہ مکین نے کیمرے میں محفوظ کرلیا، کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکوٹی پر سوار دو ڈکیت اسلحہ کے زور پر جوڑے کو لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ جانے سے پہلے جوڑ؁ کو 100 روپے بھی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انوکھی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یہ واردات 21 جون کو ہوئی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا جس کے بعد دونوں ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت جی ایس ٹی اکاؤنٹنٹ دیو ورما اور اس کے ساتھی ہرش راجپوت کے طور پر ہوئی ہے جو ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے پستولم اسکوٹر اور تیس موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں