پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

جعلی بابا نے خاتون کو ہپناٹائز کرکے زیورات کیسے چرائے؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پنجاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک جعلی بابا نے ایک خاتون کو ہپناٹائز کر کے اس کا قیمتی سونا چرا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع موگا میں روحانی علاج سے زندگی کے مسائل کو حل کرنے کا دعویٰ کرنے والے ایک جعلی بابا نےخاتون کو ہپناٹائز کر کے اس کے زیورات چرا لیے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے مقامی بازار کے قریب ایک بابا سے ملاقات کی جو روحانی علاج اور مشکلات کے حل کا دعویٰ کر رہا تھا، بابا نے خاتون کو ڈرا کر کہا کہ اس کے برے دن شروع ہونے والے ہیں اور اس کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔

بابا نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کے سونے کے زیورات پر کچھ پڑھ کر مصیبت کو ٹال دے گا، اور خاتون کو کہا کہ وہ اپنے تمام زیورات اتار کر ایک کپڑے میں باندھ کر اسے دے دے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اس وقت بابا کے ہپناٹائز کے زیرِ اثر تھی، جس کے بعداس نے اپنے تمام زیورات بابا کو تھما دیے، بابا نے ایک تعویذ پڑھنے کا ڈرامہ کیا اور کچھ دیر بعد وہ کپڑا واپس دے دیا۔

بعد ازاں جب خاتون کو ہوش آیا تو اس نے کپڑا کھولا جسے دیکھ کر اسے جھٹکا لگا کیوں کہ زیورات کی جگہ صرف سوکھی گھاس اور تنکے موجود تھے۔

پنجاب پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور جعلی بابا کی تلاش جاری ہے، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلی روحانی علاج کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں