بھارت میں عجیب و غریب رسومات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک شخص کی آخری رسومات کی ویڈیو شیئر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں میت کو آئٹم ڈانس اور ڈی جی سسٹم کے ساتھ لے جاتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے بیٹے نے باپ کی میت پر آئٹم ڈانس اور ڈی جے سسٹم کے لیے لوگوں کو بلایا ہے۔
وائرل ویڈیو میں چند لوگوں کو میت کو کاندھا دیتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ قریب ہی دو خواتین گانوں پر ڈانس کرنے میں مصروف ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں بیٹے کے بیان سے متعلق بتایا گیا کہ اس کے والد کو آئٹم سونگ دیکھنا پسند تھا لہٰذا ان کی پسند کو دیکھنے کے لیے بیٹے نے یہ انوکھا فیصلہ کیا۔