بھارت میں سالگرہ کی تقریب میں آتشبازی کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے دل دہلا دیے ہیں۔
بھارت میں شوہر اور اس اہلیہ کو سالگرہ کی تقریب میں ننھی بیٹی کے ساتھ غیرذمہ دارانہ رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وائرل ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا سالگرہ کی تقریب میں سجے ہوئے پرام کو آگے بڑھاتے ہوئے ہال میں داخل ہوا جس پر ان کی ننھی بیٹی بیٹھی ہے۔
ان کے داخلے پر آتش بازی شروع ہوئی اور کچھ ہی لمحوں بعد آتش بازی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔
اسی دوران شوہر نے فورا اہلیہ کو تسلی دی اور ننھی بیٹی جس کی سالگرہ تھی اسے پرام میں ہی رہنا دیا، ایک بزرگ خاتون نے فوری موقع پر پہنچ کر بچی کو ممکنہ حادثہ سے بچانے کے لیے پرام سے اٹھا لیا۔
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ بس تھوڑی سی غلطی ہوگئی لیکن مجھے خوشی ہے کہ خدا نے میری بیٹی کی حفاظت کی۔
تاہم وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین جوڑے کی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ہر بچہ والدین کا مستحق ہے لیکن تمام والدین بچوں کے لائق نہیں ہیں۔