بہادر لڑکی نے ہراساں کرنے پر لڑکوں کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ دنیا بھر میں ہر روز لاکھوں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر حملہ کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر اکثر خود کو چھیڑ چھاڑ کرنے والوں سے بچانے کی ذمہ داری خود متاثرین پر آتی ہے۔
خواتین سے اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ خود کو ہراسانی سے بچانے کے لیے پریکٹس کریں اور سیلف ڈیفنس کلاسز لیں، ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بہادر لڑکی کو 6 لڑکوں لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو اسے ہراساں اور دھمکیاں دے رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 افراد سڑک پر ایک لڑکی کو گھیر رہے ہیں اور اسے ہراساں کر رہے ہیں۔
Don't mess with the girl! Hiyaaaaaaaaaaaaaa! 💪💪pic.twitter.com/xZt3rhpiuq
— Figen (@TheFigen) June 11, 2022
ویڈیو کا مقام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا تاہم اس کے بعد لڑکی واپس لڑتی ہے اور مارشل آرٹ کی ماہر کی طرح جس میں فلائنگ کک بھی شامل ہے اور وہ تمام 6 مردوں کو ایک ایک کرکے اپنے پیروں سے لاتیں مار کر نیچے گرا دیتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس کی بہادری کی تعریف کررہے ہیں جب کہ بہت سے لوگوں نے اس حقیقت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ خواتین کو روزمرہ بہت کچھ سے گزرنا پڑتا ہے۔
وائرل 25 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اطہار بھی کررہے ہیں۔
ایک اور نے تبصرہ کیا، "ننجا کی حقیقی مثال۔” ایک تیسرے نے تبصرہ کیا، "یہ افسوسناک ہے کہ ایک غریب لڑکی کو اس احمقانہ دنیا میں کیا گزرنا پڑ رہا ہے۔”