بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔
تاہم بھارت کے شہر بنگلورو میں دولہے نے رسمی گھوڑے اور گاڑی کو چھوڑتے ہوئے اپنی بارات الیکٹرک اسکوٹر پر لے جانے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں باراتیوں کو بنگلور کی سڑکوں پر الیکٹرک بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
- Advertisement -
باراتی بنگلور کی سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ”اس تصور سے پیار کرو کسی جانور کو تکلیف نہیں ہوتی۔” دوسرے نے تبصرہ کیا، ”یقینی طور پر، یہ ایک انجینئر کی شادی ہے۔” تیسرے نے کہا، ”اگر بیٹری گر جائے تو کیا ہوگا”۔