منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

ہاردک پانڈیا کے ’نو لُک‘ شاٹ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ’نو لُک‘ شاٹ کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گوالیار میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی، ارشدیپ سنگھ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلا دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 11.5 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

ہاردک پانڈیا نے 16 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے، آل راؤنڈر نے چار اوور میں 26 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

تاہم سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ’نو لُک شاٹ‘ کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اننگز کے 12ویں اوور میں بنگلادیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کی گیند پر ہاردک پانڈیا نے ’نو لک شاٹ‘ کھیلا اور گیند وکٹ کیپر کے اوپر سے ہوتے ہوئے باؤنڈری لائن پار کرگئی۔

سوشل میڈیا صارفین اور کمنٹیٹر کی جانب سے بھی پانڈیا کے نو لک شاٹ کی تعریف کی گئی۔

نو لک شاٹ سے قبل تسکین احمد نے ہاردک پانڈیا کو فل ٹاس گیند کروائی اس دوران ان کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا، ہاردک پانڈیا کا بیٹ اڑتا ہوا لیگ سائیڈ کی جانب چلا گیا جبکہ گیند آف سائیڈ پر گئی اور چوکا ہوگیا۔

واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں بھارت کو بنگلا دیش کیخلاف 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 9 اکتوبر بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں