تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہائی وے پر لاکھوں کی تعداد میں ٹماٹر بکھر گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائی وے پر ٹماٹروں سے لدا ٹرک دو گاڑیاں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود لاکھوں کی تعداد میں ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹماٹر ٹرک سے گرنے کے بعد 200 فٹ دور تک بکھر گئے اور پورے ہائی وے کو سرخ کردیا۔

افسوسناک حادثہ علی الصبح پیش آیا جس کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کو سڑک پر ٹماٹروں کے بکھرنے کا علم نہیں ہوسکا اور وہ سفر کرتی رہیں اس دوران پھسلن کی وجہ سے 7 گاڑیاں‌ آپس میں ٹکرا گئیں۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور صفائی کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

لوئس ویلی میٹرو پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ ہائی پر سفر سے گریز کریں جب تک جائے حادثہ کلیئر نہ کردیا جائے۔‘

خیال رہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں امریکا کا 90 فیصد سے زائد ٹماٹر پیدا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -