جکارتہ: انڈونیشیا میں سفاک شوہر نے بیوی کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی باکوبینی بندرگاہ پر بحری جہاز میں شوہر نے خاتون سے بیگ لے کر کرسی پر رکھا اور اسے سمندر میں پھینک دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جیسے ہی آتی ہے شوہر پیچھے آجاتا ہے اور خاتون کے کرسی پر بیگ رکھتے ہی وہ اسے اٹھا کر سمندر میں پھینک دیتا ہے۔
بعدازاں بحری جہاز میں موجود دیگر مسافر ملزم کو پکڑ لیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکار خاتون کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بحری جہاز میراک سے باکوبینی کے لیے روانہ ہوا تھا یہ ابھی تک منزل پر نہیں پہنچ سکا ہے اور سمندر کے بیچ میں ہے جبکہ ملزم نے جنوبی لیمپنگ کے قریب خاتون کو پھینکا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اور خاتون کی شناخت متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ملزم نے یہ اقدام کیوں اٹھایا۔