بہار: بھارت میں موتیہاری ریلوے اسٹیشن پر ایک عجیب واقعہ رونما ہوا، جب گھریلو مسائل سے پریشان ایک نوجوان طالبہ جو خودکشی کی غرض سے اسٹیشن پہنچی تھی، نیند کے باعث پٹری پر گہری نیند سوگئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبہ نے اپنی خاندانی الجھنوں کے باعث انتہائی قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا، جب اسے ریلوے ٹریک سے ہٹایا جا رہا تھا، اس دوران اس نے چلانا شروع کردیا کہ میں مرنا چاہتی ہوں، مجھے چھوڑ دو۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق بہار کے موتیہاری سے مظفر پور جانے والی ٹرین کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی جان بچائی جس پر لوگوں نے اسے سراہا۔
سفید سوٹ میں ملبوس ایک بیگ اٹھائے طالبہ کو ٹریک پر لیٹا دیکھا گیا۔ مبینہ طور پر وہ ٹرین کے ٹکرانے کے انتظار میں سو گئی تھی۔ تاہم ٹرین ڈرائیور اور مقامی افراد کے فوری اقدام کے باعث اس کی جان بچ گئی۔
اسکول یونیفارم پہنے لڑکی اسکوٹی چوری کرکے فرار، ویڈیو وائرل
اسی طرح کے ایک اور واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کو چھتری کے ساتھ ٹریک پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹرین ڈرائیور نے بر وقت ٹرین کو روک کر اس شخص کی جان بچائی۔