اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

’کبھی میں کبھی تم‘ کے مداح کا ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے مداح نے اداکارہ ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

’کبھی میں کبھی تم‘ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش میں بھی مقبول ہوگیا ہے اور مداح یہ جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہانیہ عامر لندن میں بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں پہنچیں جہاں گلوکار نے انہیں پہچان لیا اور اسٹیج پر بلایا۔

 ہانیہ عامر نے اسٹیج پر مدعو کرنے پر بھارتی گلوکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس دوران ایک مداح نے ہانیہ عامر سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’شرجینا جی کرایے کے پیسے نہیں ہیں اور آپ ادھر آئی ہوئی ہیں یہ ناانصافی ہے۔‘ مداح کے یہ کہنے پر ہانیہ عامر بھی مسکرا دیں۔

واضح رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں