بھارتی کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن مذہبی تقریب میں سیٹی بجائے جانے پر غصے میں آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیا بچن اور کاجول دیوگن ممبئی کے سربوجنین درگا پوجا پنڈال میں موجود تھیں تاہم ایک موقع پر لوگوں نے سیٹیاں بجائیں جس سے کاجول ناراض ہوگئیں۔
ویڈیو میں کاجول کو غصے میں آس پاس دیکھتے ہوئے یہ پوچھتے دیکھا جاسکتا ہے کہ کون سیٹی بجا رہا ہے۔
اداکارہ ہجوم سے ایک طرف ہٹنے کا کہتی ہیں اور شور سے مایوس دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ انہوں نے پرسکون ماحول میں خلل ڈال دیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مذہبی تقریب کا انتظام کاجول اور ان کی کزن و اداکاری رانی مکھرجی ہرسال کرتی ہیں۔
رواں سال یہ تقریب پنڈال جوہو میں ویمنز یونیورسٹی گراؤنڈ میں کی گئی تھی جس دوران ہجوم نے سیٹیاں بجائیں تو وہ برہم ہوگئیں۔
کام کے محاذ پر جیا بچن اپنے سیاسی کیریئر میں مصروف ہیں اور حال ہی میں فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئی تھیں۔
اداکارہ کاجول اپنی آنے والی فلم ’دوپتی‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو ششانکا چترویدی کی ہدایت کاری اور کنیکا ڈھلون کی تحریر کردہ ہے۔
فلم میں کریتی سینن اور شہیر شیخ بھی شامل ہیں جبکہ یہ 25 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کاجول نے کیریئر کے عروج پر ساتھی اداکار اجے دیوگن سے 1999 میں شادی کی تھی ان کے دو بچے ہیں لیکن انہوں نے ابھی انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا ہے۔