جمعہ, اگست 23, 2024
اشتہار

کینگرو نے پکڑنے پر پولیس اہلکار کو مُکا دے مارا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا میں مفرور کینگرو نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکار کو مُکا مار دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ایک مفرور کینگرو کو پولیس اہلکاروں نے کافی تگ ودو کے بعد پکڑا تاہم کینگرو نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکار کو ہی مُکا جڑ دیا۔

کینگرو اس وقت فرار ہوا تھا جب اسے ایک نئی جگہ منتقل کیا جارہا تھا اور پولیس اہلکاروں نے اسے ٹورنٹو سے کچھ دور پکڑا۔

- Advertisement -

کینگرو کو اوشاوا زو سے کیوبیک کے چڑیا گھر لے جایا جارہا تھا جب وہ راستے میں فرار ہوگیا تھا۔

اوشاوا ٹورنٹو سے 37 میل دور واقع ہے اور پولیس اہلکاروں نے اسے رات 3 بجے شمالی اوشاوا کی ایک سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا۔

اہلکاروں نے کینگرو کے رکھوالوں سے رابطہ کیا اور پھر اسے پکڑلیا۔

کینگرو نے پکڑے جانے کے دوران ایک اہلکار کے منہ پر مکا بھی مارا جس نے بعد میں بتایا کہ ‘اس واقعے کو میں اور میرے ساتھی زندگی بھر نہیں بھول سکیں گے’۔

حکام کے مطابق ابھی اس کینگرو کو طبی امداد دی گئی ہے اور وہ مزید کچھ دن اوشاوا کے چڑیا گھر میں رہے گا، ہم اسے مزید کچھ دن یہاں رکھیں گے تاکہ وہ آرام کر سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں