جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

یہ ’لہریں‘ نہیں تو پھر کیا ہے؟ تصویر دیکھ کر لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

آسمان پر اگر دیر تک نظر دوڑائی جائے تو بادلوں کی مختلف ترتیب دیکھنے کو ملتی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

ایسا ہی ایک بادلوں کا نظارہ امریکا کی ریاست واؤمنگ میں دیکھنے میں آیا جہاں بادلوں کی ترتیب کچھ اس طرح تھی جیسے کے سمندر کی موجیں ہوں۔

اس خوبصورت منظر کو  ریچل گورڈن نامی سوشل میڈیا صارف نے کیمرے میں قید کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ یہ بہت خاص ہے لہٰذا میں نے فوری اس کی تصویر کھینچ لی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ’تصویر اس وقت کھینچی جب وہ والدین کے گھر میں موجود تھے اور پھر اسے فیس بک پر شیئر کردیا۔

the amazing cloud formation

برطانوی خبررساں ادارے سے تعلق رکھنے والے میٹ ٹیلر کا کہنا ہے کہ ’یہ تصاویر کیلون ہیلم ہولٹز‘ کے بادلوں خی سب سے شاندار مثالوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیلون ہیلم ہولٹز بادلوں کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ واقعی ماحول کی روانی کو ظاہر کرتے ہیں۔

بادلوں کی اس ترتیب کو Kelvin-Helmholtz instability کہا جاتا ہے اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اوپر موجود ہوا کا بہاؤ نیچے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بادلوں کی اسی طرح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں