شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمان خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایمان خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’پھول‘ کی ایموجی بھی بنائی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ایمان خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد ہے، اداکارہ گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ اور ’بیٹیاں‘ میں مختصر کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔
ایمان خان ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں ’نیہا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، بلال عباس خان، شہریار منور، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، میرا سیٹھی، علی سفینا، بابر علی، ونیزا احمد، مصدق ملک، اسرا غزل اور محمد احمد شامل ہیں۔