ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

تیندوے نے مرغی کا شکار کس طرح کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تیندوے نے رہائشی علاقے میں مرغی کا شکار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تمل ناڈو کے رہائشی علاقے میں تیندوے نے 10 فٹ اونچی دیوار پر چھلانگ لگا کر مرغی کا شکار کرلیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا آہستہ سے چلتے ہوئے دیوار کے قریب آتا ہے اور پھر تیزی سے چھلانگ لگا کر مرغی کو دبوچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کے آخر میں تیندوے کو مرغی کو جبڑوں میں دبوچ کر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رہائشی علاقے میں تیندوے کی موجودگی کو دیکھ کر لوگوں کو تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

تاہم محکمہ جنگلات کے افسر کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے ریزرو فاریسٹ سے 15 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور علاقے میں تیندوے کی نقل و حرکت معمول کی بات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں