تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

عالیہ بھٹ کی ہمشکل دیکھ کر مداح حیران، ویڈیو وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی حال ہی میں شاہ رخ خان اور جانی ڈیپ سے مماثلت رکھنے والے اشخاص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اب گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اس خاتون کی چونکا دینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر حیران کردیا ہے۔

سیلسٹی بیراگی نامی خاتون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ فلم دل تو پاگل ہے کے گانے ڈھولنا پر ڈانس کرتے اور لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں خاتون سفید ساڑھی میں ملبوس تھیں اور عالیہ بھٹ کی طرح ان کے بالوں کی لٹ بنی ہوئی تھی انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ گول دھوپ کے چشمے اور روایتی بالیاں پہن رکھی تھیں۔

خاتون عالیہ بھٹ سے غیر معمولی مشابہت رکھتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ اس کا لباس اور شکل سے بہت کچھ لینا دینا ہے تاہم ان کے ڈمپل، مسکراہٹ اور رنگت عالیہ بھٹ جیسی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور لکھ رہے ہیں کہ سوچا بھی نہ تھا کہ عالیہ بھٹ کی بھی ہمشکل بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -