جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

ریلوے ٹریک پر سوئے شخص کیلیے ٹرین رُک گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرین کی آمد کے وقت ریلوے ٹریک پر چلنے والے افراد اپنی قیمتی زندگی سے محروم ہوجاتے ہیں۔

لیکن بھارت میں حیران کن طور پر ایک شخص چھتری لیے ریلوے ٹریک پر سورہا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص خطرے سے بے خبر ہوکر ریلوے ٹریک پر نیند پوری کرنے میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

حیران کن طور پر اس سوئے شخص کے لیے ٹرین روک دی گئی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’لوکو پائلٹ کو سلام۔‘

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر لوگ تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ خطرناک ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’وہ شخص نشے کی حالت میں ہوسکتا ہے۔

کئی صارفین نے اس کی لاپرواہی پر صدمے کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں