منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کپڑے گندے کیوں کیے؟ شہری پولیس سے شکایت کرکے پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شہری نے کپڑے گندے کرنے پر ڈرائیور کی پولیس سے شکایت لگائی اور خود ہی مشکل میں آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈرائیور کو سبق سکھانے کے لیے پولیس کو بلایا لیکن ڈرائیور پر کسی اور جرم کا الزام عائد کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 22 جولائی کو منڈکا پولیس اسٹیشن میں ایک کال موصول ہوئی جس میں فون کرنے والے شخص نے بتایا کہ کوئی شخص اس پر بندوق تان کر بھاگ گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس فون کال کے بعد پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور موقع پر پہنچی لیکن فون کرنے والا وہاں موجود نہیں تھا اس کا موبائل بھی بند آرہا تھا۔

ڈی سی کے مطابق چونکہ یہ واقعہ اسلحہ کی نمائش سے متعلق تھا اسی لیے معاملے کی نوعیت دیکھتے ہوئے تحقیقات کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

بعدازاں کال کرنے والے شخص کی شناخت کی گئی اور اس سے رابطہ کیا گیا۔

مذکورہ شخص نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا تو ایک گاری پیچھے سے آئی اور اس پر پانی چھینٹے مار دیے جس سے کپڑے گندے ہوگئے۔

شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس وجہ سے میرے کپڑے خراب ہوئے تو مجھے غصہ آگیا جس پر میں نے ڈرائیور کو ڈرانے کے لیے پولیس کو فون کیا اور جھوٹ کہا بعدازاں اپنا فون بھی بند کردیا۔

پولیس نے کال کرنے والے شخص کے والے دفعہ 182 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں