تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ ہوگیا لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

کسی شخص کو ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دے دیا جائے تو اس کے عزیز و اقارب آخری رسومات کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں لیکن اگر وہی شخص اچانک زندہ ہوجائے تو کیا عالم ہوگا۔

ایسا ہی کچھ چین کے شہر شنگھائی کے ایک رہائشی کے ساتھ گزشتہ دنوں ہوا، نرسنگ ہوم میں مقیم اس شخص کو زندہ ہونے کے باوجود مردہ قرار دے دیا گیا اور بیگ کے اندر دیکھنے پر مردہ خانے کے عملے کو بھیانک غلطی کا احساس ہوا۔

وہاں سے گزرنے والے ایک راہ گیر نے اس موقع کی ویڈیو بھی بنائی جس میں مردہ خانے کا ایک ملازم کہہ رہا ہے کیا آپ نے دیکھا یہ زندہ ہے، جس پر دوسرے نے کہا کہ اب اسے بیگ میں بند مت کرو۔

نرسنگ ہوم کے عملے کو اس غلطی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مردہ خانے کے عملے نے کہا کہ یہ بہت بڑی غیر ذمہ داری ہے کہ ایک زندہ شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا ہو۔

بعد ازاں لاش قرار دیئے گئے شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد اس کی حالت بہتر ہوگئی۔

شنگھائی کی ضلعی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نرسنگ ہوم کے 5 عہدیداران کو سزا دی جائے گی جبکہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -