بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مشہور دکان کے سموسے میں مینڈک کی ٹانگ دیکھ کر شہری حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مشہور مٹھائی کی دکان کے سموسے میں مینڈک کی ٹانگ نکل آئی جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کے رہائشی امن کمار نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مٹھائی کی دکان سے سموسے خریدے تھے جس کے اندر سے مینڈک کی ٹانگ نکلی ہے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق امن کمار نے بتایا کہ اس نے چار سموسے خریدے جب وہ انہیں گھر لے کر گیا تو کھاتے وقت ایک سموسے کے اندر مینڈک کی ٹانگ نظر آئی۔

اس نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی اور چند دیگر لوگوں کے ساتھ شکایت کے لیے دکان پر پہنچا اور معاملے کی اطلاع پولیس کو بھی دی۔

 پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بڑھتے تنازع کو دیکھتے ہوئے دکان کے مالک رام کیش کیخلاف کارروائی کی۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے دکان سے سموسوں کے نمونے اکٹھے کرلیے اور دکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی حکام کا کہنا ہے کہ نمونوں کے ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں