انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص نے ٹرین کی چھت پر 400 کلومیٹر سے زائد سفر کرتے ہوئے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت دلیپ کمار کے نام سے ہوئی ہے، جو فتح پور کی تحصیل کے فیروز پور گاؤں کا رہنے والا ہے، مذکورہ شخص نے ٹرین کی چھت پر لیٹ کر دہلی اور کانپور کے درمیان 400 کلومیٹر کا حیران کن سفر طے کیا۔
یہ عجیب و غریب واقعہ، جو پیر کی رات اور منگل کی صبح کے درمیان پیش آیا، ٹرین کی چھت پر بیٹھے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کواس بات کا علم ہوا۔
خوش قسمتی سے، دلیپ کمار نے اپنے سفر کے دوران چھت پر کھڑے ہونے سے گریز کیا، کیونکہ اس کے نتیجے میں اوور ہیڈ تاروں سے بجلی کا کرنٹ لگ سکتا تھا۔
کانپور سینٹرل کے پلیٹ فارم 9 پر پہنچنے پر مسافروں نے اس شخص کو دہلی سے آنے والی ہمسفر ایکسپریس کے B-11 AC کوچ کی چھت پر دیکھا۔
انہوں نے فوری طور پر ریلوے پروٹیکشن فورس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس کو الرٹ کرتے ہوئے ایک الارم بجایا۔
برطانیہ میں ییلو وارننگ جاری کردی گئی
کمار کو ٹرین کی چھت سے نیچے لانا بھی ایک مشکل کام ثابت ہوا۔ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، اوور ہیڈ تار کو بجلی کی فراہمی، جو عام طور پر 25,000 وولٹ تک ہوتی ہے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ اس خلل کی وجہ سے تقریباً 20 منٹ تک اسٹیشن کے اندر اور اس کے آس پاس ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
جی آر پی انسپکٹر کے مطابق کمار سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن وہ اپنی اس حرکت کی کوئی واضح وضاحت نہیں دے سکے۔