منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

شہری نے سانپ کو ہاتھ سے پکڑ کر نہر سے نکال لیا، ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شہری نے سانپ کو ہاتھوں سے پکڑ کر نہر سے نکال لیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو گردش کررہی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سانپ کو بلا خوف و خطر ہاتھ سے پکڑ کر نہر سے نکال رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ’وائرل اسنیک سیور‘ کے نام سے پیج پر شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں نوجوان سانپ کے پاس آتا ہے جب وہ پانی میں ڈوب رہا تھا، پہلے وہ سانپ کو پیر سے پکڑتا ہے پھر ہاتھوں سے پکڑ کر اوپر کھینچ لیتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو 36 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بہادر شخص ہے جسے سانپ کے ڈسنے کا بھی کوئی خوف نہیں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھائی کے بازؤں میں بہت دم ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ارے بھائی دیکھ کر یہ تو 8 سے 9 فٹ کا سانپ تھا۔‘

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ تو سانپوں کا کھلاڑی ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں