تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہری نے نوٹوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل

بھارت میں شہری نے شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص کرنسی نوٹ ہوا میں اڑا رہا ہے جس کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چارمینار پولیس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کلپ میں ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ شخص شادی باراتیوں میں شامل ہے اور سڑک پر 500 روپے کے کرنسی نوٹ پھینک رہا ہے۔

ایک واقعے کے دوران اسے گلزار حوز فاؤنڈیشن کے اوپر کھڑے ہو کر کرنسی نوٹ پھینکتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو میں مقامی لوگوں کو بھی نوٹ لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس شخص کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کی تلاش کے لیے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اس کے خلاف ہوں یہ کورا کرکٹ نہیں کرنسی ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس نے کچھ غلط نہیں کیا پیسے ضرورت مند لوگ ہی اٹھائیں گے۔‘

Comments

- Advertisement -