مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے نوجوان پرتشدد کے واقعےکی نئی فوٹیج سامنے آنے کے بعد کیس ہی پلٹ گیا۔
نئی وائرل فوٹیج میں نوجوان کو پولیس اہلکاروں کو مُکے مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ فیملی کے وکیل کیس سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ساتھی کی معطلی اور کیس کو ڈیل کرنے کے طریقے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اہلکاروں نے معطل ساتھی سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ساتھ ہتھیار رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، وزیراعظم کا اہم بیان
پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوان کو ٹھڈے مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث افسر کو معطل کیا گیا تھا۔
انڈیپنڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ نے اہلکار کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن کا آغاز کیا تھا۔
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر برطانوی پولیس کے تشدد کے واقعے پر برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹامر نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعظم سرکیئراسٹامر کا کہنا تھا کہ واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں میں نے خود بھی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہوم سیکرٹری میئر مانچسٹر سےاس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ایئرپورٹ پر تشدد کے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں اس واقعے کو لےکربہت غم وغصہ ہے میں نےفوری گریٹر مانچسٹر پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے میری درخواست پر فوری کارروائی کی، امید ہے جلد واقعے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔