اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ویڈیو: ٹیکسی ڈرائیور نے نوجوان کو چاقو بردار گینگ سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں ٹیکسی ڈرائیور نے چاقو بردار گینگ سے نوجوان مسافر کو بچالیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ہیرو ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو اس وقت بچالیا جب چاقو بردار گینگ نے گاڑی میں گھس کر اسے مارنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیکسی میں متاثرہ نوجوان ساتھ بیٹھے تین افراد کو الوادع کہتے ہیں ٹیکسی سے اتر جاتا ہے۔

- Advertisement -

تینوں کے ٹیکسی سے نکلنے کے چند ہی سیکنڈ بعد ایک گاڑی پیچھے سے آتی ہے اور تین نقاب پوش افراد نوجوان پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوجوان مسافر دوبارہ ٹیکسی میں آکر بیٹھ جاتا ہے، کالے رنگ کی ہوڈی اور ماسک پہنے ایک حملہ آور نے ہتھوڑی سے ٹیکسی کی کھڑکی توڑی جبکہ دوسرا شخص پچھلی سیٹ پر مسافر کو چاقو مارنے لگا۔

خوفزدہ مسافر ملزمان سے بچنے کی کوشش کرتا ہے تاہم چاقو کے وار سے اس کے بازو اور دائیں آنکھ پر زخم آئے ہیں لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا کر نوجوان کی جان بچالی۔

متاثرہ شخص ٹیکسی میں ہی بیٹھ کر پولیس کو فون کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ میرے پیچھے ایک کار آرہی ہے وہ مجھے مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بعدازاں نوجوان طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچتا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان خطرے سے باہر بتائی ہے جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں