تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

ماں نے کمسن بیٹی کو ’ریچھ‘ کے حملے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں ماں نے کمسن بیٹی کو ریچھ کے ممکنہ حملے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن میں پیش آیا جس کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے لان میں کمسن بچی ریچھ کو دیکھتے ہی اسے گلے لگانے کے لیے آگے بڑھتی ہے۔

خاتون بیٹی کو بچانے کے لیے دوڑ لگادیتی ہیں اور اسے گود میں اٹھا کر گھر کے اندر لانے کے بعد کمرے کو بند کردیتی ہیں تاکہ ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔

سمانتھا مارٹن نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں نے جونیپر (بچی) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ یہ ریچھ ہے اور وہ اسے گلے لگانے کے لیے آگے بڑھ رہی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ میں بہت ڈر گئی تھی اور فوری بھاگ کر اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا لائی اور دروازہ بند کردیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کو ’ہیرو‘ قرار دیا جارہا ہے اور ان کے اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -