اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سلمان خان نے دھونی کو سالگرہ پر سرپرائز دے دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو 43ویں سالگرہ پر سرپرائز دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان آدھی رات کو مہندر سنگھ دھونی کی سالگرہ منانے پہنچے اور ان کے ساتھ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایم ایس دھونی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کپتان صاحب۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

- Advertisement -

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایم ایس دھونی، اہلیہ ساکشی اور سلمان خان کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں اور دھونی نے دبنگ خان کو کیک بھی کھلایا۔

مداحوں کی جانب سے بھی دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی قیادت میں بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ون ڈے ورلڈ کپ جتوائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں