اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

جو روٹ کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی مبارکباد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی مبارک باد دی۔

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف انگلش کرکٹر جو روٹ نے شاندار 267 رنز کی اننگز کھیلی جس پر قومی کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ اور کمنٹیٹڑ نے بھی انہیں داد دی۔

پاکستان پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تھا جواب میں انگلش بیٹر نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور 823 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا۔

- Advertisement -

جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور ان پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے ہیں اور انہیں انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جو روٹ 267 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوکر جانے لگے تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ان سے ہاتھ ملایا اور ان کو سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی۔

ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل ودیگر کی جانب سے جو روٹ سے ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں