ایک دو نہیں ریکارڈ 29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے ایم بی بی ایس کے طالب علم حافظ ولید کی تصاویر کیسے وائرل ہوئیں؟
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘ گڈمارننگ پاکستان’ میں آج حافظ ولید مہمان خصوصی تھے، یہ وہی ایم بی بی ایس کے طالب علم حافظ ولید ہیں جن کا ہر سو چرچا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تاریخی کارنامہ سرانجام دینے والے ولید نے بتایا کہ کانووکیشن کے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص فوکس نہیں کیا گیا، تاہم دوستوں کا اصرار تھا کہ ہم ان تصاویر کو وائرل کرینگے۔
حافظ محمد ولید ملک نے بتایا کہ دوستوں نے کوشش کی جو کامیاب ہوئیں اور میرے لئے نئے راستے کھل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے نوجوان کا ملک بھر میں چرچا
پروگرام میں ہونہار طالب علم سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بچے پڑھاکو ہوتے ہیں ان کے زیادہ دوست نہیں ہوتے، جس پر حافظ محمد ولید ملک نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہے، میرا حلقہ احباب بہت بڑا ہے، گوکہ وہ پڑھنے میں اتنے زیادہ تیز نہیں مگر انہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لاہور کے امیر الدین میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کے طالب علم حافظ محمد ولید ملک نے 29 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Breaking National record by 29 Gold Medals at 4th convocation of Ameeruddin. #MedTwitter #MedEd @dr_danish_awan @MashwaniAzhar @MedicalGlobe_MG @oyebajwey @fawadchaudhry pic.twitter.com/BuYU4hX4ia
— WaleedMalik (@MedalMachine) December 1, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی ویڈیو جو بعد ازاں وائرل ہوگئی دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی انہیں ایک کے بعد ایک میڈلز پہناتے ہوئے ہنس پڑی تھیں۔