بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے نکالے گئے چاقو کے ٹکڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر چاقو کا ٹکڑا دکھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر حملے کے دوران سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں ٹوٹ کر پیوست ہوگیا تھا۔
چاقو کے ٹکڑے کی تصویر سیف کے زخموں کی شدت اور جان لیوا صورت حال کی سنگینی واضح کرتی ہے جس کا سامنا انہیں کرنا پڑا۔
لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر نیرج اتمنانی نے سیف علی خان کی صحت سے متعلق گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چاقو صرف 2 ملیر میٹر گہرا ہوتا تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا، خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے جن میں اس کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب دو گہرے کٹ بھی شامل تھے۔
ڈاکٹڑوں نے سرجری کے دوران ان کی کمر میں پیوست چاقو کا ٹکڑا نکال دیا اور اب وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
سیف علی خان پر حملہ کیوں ہوا اس بارے میں سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری 2025 کو باندرہ کے گھر میں چوری کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ آور نے ان پر چاقو سے چھ بار وار کیا جب انہوں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی۔