بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بابر، رضوان اور شاہین کی خوشگوار موڈ میں ہنستی مسکراتی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ایسے وقت میں جب قومی ٹیم کے ون ڈے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ میں اختلافات کی خبریں عروج پر ہیں تینوں کھلاڑیوں کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس میں مصروف ہے اور پریکٹس سیشن میں تمام کرکٹرز شریک ہیں۔

پریکٹس کے دوران کی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تصویر کے فریم میں ہنستے مسکراتے خوش گپیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ٹیم بالخصوص مذکورہ تینوں کھلاڑیوں میں اختلافات کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ کچھ ماہ میں کپتانوں کی تبدیلی اور قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد یہ خبریں گردش میں تھیں کہ کپتانی کی دوڑ کی وجہ سے ٹیم میں اختلافات سر اٹھا رہے ہیں اور کئی کھلاڑی ایک دوسرے سے بات تک نہیں کر رہے۔

اس حوالے سے بالخصوص مذکورہ تینوں کرکٹرز کا نام واضح طور پر لیا جا رہا تھا تاہم اختلافات کی خبروں پر ہمیشہ ان کھلاڑیوں نے تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مستقبل میں نیشنل اسٹیڈیم کیسا نظر آئے گا؟ منظور شدہ نقشہ سامنے آ گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں