منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

رات میں سڑک اچانک سرخ ہوگئی، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شہری اس وقت گھبرا گئے جب ایک سڑک اچانک ہی سرخ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں جیڈیمیٹلا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع وینکٹادری نگر کے رہائشی پیر کی شام اس وقت گھبرا گئے جب ایک مین ہول سے سرخ رنگ کا پانی نکلا اور سڑکوں پر پھیل گیا۔

سرخ پانی کی وجہ سے شدید بدبو پھیلی جس سے بہت سے رہائشیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور صحت کے خدشات بڑھ گئے۔

- Advertisement -

مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ صنعتی یونٹس سے منسلک ہے جو مبینہ طور پر خطرناک کیمیکل کو نکاسی کے نظام میں خارج کر رہے ہیں۔ مکینوں نے بعض صنعتوں پر بار بار عوامی نالوں میں فضلہ ڈالنے کا الزام لگایا۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن  اور تلنگانہ آلودگی کنٹرول بورڈ  کے عہدیداروں نے صورتحال کا معائنہ کرنے کے لئے علاقے کا دورہ کیا۔

حکام نے مکینوں کو یقین دلایا کہ کیمیکل خارج ہونے والے ماخذ کی نشاندہی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مائع کے نمونے تجزیہ کے لیے بھیجے گئے ہیں، ابتدائی رپورٹس میں صنعتی فضلہ کی آلودگی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی مقامی لوگوں نے ایک ٹرک ڈرائیور کو صنعتی فضلہ موسی ندی میں پھینکنے سے روکا تھا۔

مکینوں نے بار بار کی خلاف ورزیوں پر مایوسی کا اظہار کیا اور آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کو سختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں