پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ایتھلیٹ نے 650 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں ایتھلیٹ نے حیران کن طور پر 650 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں ڈینس ویوک نے صرف 37 سیکنڈ میں 1.48 میٹر ٹرین کھینچ کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ویڈیو میں ڈینس کو ٹرین کھینچنے کے لیے طاقت لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ڈینس نے کہا کہ پہلے تو ایسا لگتا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے پھر میں نے ہوش کھونا شروع کردیا لیکن باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا مجھے نتیجہ حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے ٹرین کھینچنے کے لیے ایک خاص سیڑھی اور کیبل کا استعمال کیا۔

روسی ریلوے کے نمائندوں نے اس طرح کی کامیابیوں کو پہلے عالمی مشق میں ریکارڈ نہیں کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں