شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ کی سوشل میڈیا پر واپسی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم بلوچ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں صنم بلوچ نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے اور بیک گراؤنڈ میں پنجابی گانا بھی واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بندی کیوں۔‘
View this post on Instagram
صنم بلوچ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان سے انڈسٹری میں واپس آنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ صنم بلوچ نے اپریل 2018 میں شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، طلاق کے بعد انہیں ڈراموں میں شاذو نادر ہی دیکھا گیا۔
اداکارہ نے اگست 2020 میں بتایا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے اور وہ ایک بیٹی کی والدہ ہیں۔