جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پرندہ اسٹور سے چپس کا پیکٹ لے کر فرار، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو انگلینڈ سے سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک پرندہ (سیگل) بڑے اطمینان سے دکان کے اندر آتا ہے اپنی پسندیدہ چپس لے کر باہر چلا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈورمیٹ میں موجود اسٹور میں سیگل آتا ہے اور اپنی چونچ میں چپس کا پیکٹ لے کر باہر چلا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اسٹور کے عملے کا بتانا ہے کہ یہ پرندہ جسے ہم نے ہالی ووڈ اداکار ’اسٹیون سیگل‘ کا نام دیا ہے، تقریباً چھ سال سے چپس کے پیکٹ چوری کرنے کے لیے اسٹور میں آرہا ہے۔

اسٹور منیجر اسٹورٹ ہارمر نے بتایا کہ مجھے اسٹاک میں اس پرندے کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرندہ پچھلے دو ماہ میں تقریباً 30 چپس کے پیکٹ لے جاچکا ہے جب بھی دروازہ کھلا ہوتا وہ اندر آجاتا ہے اور یہ ہمارے لیے درد سر بن چکا ہے۔

ہارمر کے مطابق اگر اسٹور کا دروازہ بند ہوتا ہے تو پرندہ اسے اپنی چونچ سے کھولنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹور میں ملازمین نے نوٹس چسپاں کیے ہیں جس میں لکھا ہے کہ براہ کرم جب بھی داخل ہوں یا باہر جائیں تو دروازہ بند کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں