جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سانپ گالف کی بالز کو انڈے سمجھ کر نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سانپ گالف کی بالز کو انڈے سمجھ کر نگل کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو وائلڈ لائف سینٹر کی جانب سے فیس بک پر مذکورہ واقعے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں سانپ کو ریسکیو کرنے کا کہا گیا تھا۔

- Advertisement -

وائلڈ لائف حکام کے مطابق جب وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ سانپ نے گالف کی بالز نگل لی تھیں اور وہ اس کے جسم میں واضح طور پر نظر آرہی تھیں۔


 

حکام کا کہنا تھا کہ بالز نگلنے کی وجہ سے سانپ کی آنتیں مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں اور ہمیں اسے باہر نکالنے میں آدھا گھنٹہ لگا۔

وائلڈ لائف افسران کے مطابق اب سانپ بالکل ٹھیک ہے ہوسکتا ہے کہ اس نے بھوکے ہونے کی وجہ سے بالز کو نگل لیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں