جنوبی افریقا 2023 میں چھکا مار کر گلاس شیلڈ توڑنے والے بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ کا منتظر ہے۔
دورہ جنوبی افریقا کے دوران دسمبر 2023 میں بھارت کے جارح مزاج بیٹر رنکو سنگھ نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی اور چھکا مار کر پریس باکس کا شیشہ بھی توڑ دیا تھا۔
رنکو سنگھ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئئے اور اپنی اننگز میں نو چوکے اور دو بلند و بالا چھکے لگائے تھے۔
سینٹ جارج پارک انتظامیہ نے کہا کہ گراؤنڈ پاور ہٹر کے مقام پر پہنچنے کا انتظار کررہا ہے تاکہ شیشے کی ٹوٹی ہوئی شیلڈ کے لیے آٹو گراف لیا جاسکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے یہ پریس باکس مخصوص اونچائی پر واقع ہے اور اسے تبدیل کرنا مشکل کام ہوگا کسی کو کرین کی مدد سے یہ مرمت کا کام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ رنکو سنگھ ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
انہیں نومبر 2023 میں ٹی 20 سیریز کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جہاں انہوں نے چھکا مار کر گلاس شیلڈ توڑ دی اور انتظامیہ ان کا آٹو گراف لینے سے محروم رہی تھی۔
جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی رنکو سنگھ کی شاندار اننگز کی تعریف کی تھی۔